سی ایم دیدی ‘ لیکن داداگری دلالوں کی چلتی ہے ۔ مودی 

کلکتہ۔ کلکتہ پولیس بنام سی بی ائی کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو ممتا بنرجی کا قلعہ مانے جانے والے مغربی بنگال پہنچے۔

یہاں پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس‘ ترنمول کانگریس اور تمام بائیں بازو جماعتوں کو نشانے پر لیا۔لیکن دن بھر سیاسی تیر سب سے زیادہ وزیراعظم نریندر مودی اور بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے درمیان چلے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سرکٹ بنچ کا افتتاح کئے جانے کے متعلق ریاستی حکومت یا ہائی کورٹ کو جانکاری نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ممتا نے کہاکہ نہ تودولہا تھا نہ دولہن‘ بینڈ پارٹی اکر اپنا گانا بجاکر چلی گئی۔ ادھر پی ایم نے کہاکہ آج بنگال میں ایک ایسی چیف منسٹر ہے ‘ جوغریبوں کے جمع کئے ہوئے پیسوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مودی اور انسان کو بدنام کیا۔ مغربی بنگال میں چیف منسٹر تو دیدی ہے ‘ لیکن داداگری کسی او رکی چلتی رہی ہے۔ یہاں کی حکومت کی اسکیمات درمیانی لوگوں ‘ دلالوں کا حق ہے۔

بنگال کے غریب اور متوسط طبقے کو لوٹنے کے لئے کھڑا کردیدی دہلی جانے کے لئے پریشان ہے۔دیدی کی سرکارنے مٹی کو بدنام او رانسان کو مجبور کردیاہے۔بنگال کو کلا اور سنسکرتی کے لئے جانا جاتا تھا وہ اب تشدد کے لئے جانا جاتا ہے۔

شمالی بنگال سے میرا خاص رشتہ ہے۔ یہ رشتہ چائے کا ہے۔ آپ چائے اگانے والے ہو میں چائے بنانے والا ہوں۔