سیلفی پوسٹ کرنے پر عرفان پٹھان کے خلاف سوشیل میڈیا پر برہمی کا سامنا

نئی دہلی:ہندوستان کے ایک مشہور گیند باز اور دنیا بھر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ صفا بیگ کے ساتھ فیس بک پر ایک تصوئیر پوسٹ کرنے کی وجہہ سے لوگوں کی بڑی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے فیس بک اکاونٹ پر 32سالہ کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصوئیر پوسٹ کی اور کیپشن بھی لکھا۔

مگر یہ پوسٹ تیز گیند باز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیونکہ ان کے کئی چاہنے والوں نے کرکٹرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اس حرکت کو غیراسلامی قراردیا۔

پچھلے سال انڈین کرکٹر محمد شامی کی بیوی کی تصوئیر جس میں انہوں نے بنا آستین کالباس زیب تن کیاتھا کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔حالانکہ شامی اپنی اہلیہ کی حمایت میں اگئے تھے ‘ یہ تجربہ حقیقت میں ان کے لئے ناخوشگوار ہی تھا۔