سڑک حادثہ، بائیک سوار ہلاک

شمس آباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالما کور میں آج صبح بائیک سوار ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی سرینواس 20 سالہ ساکن گچی باؤلی متوطن محبوب نگر گچی باؤلی میں ووٹ کا استعمال کرکے آج صبح محبوب نگر سے گچی باؤلی جارہا تھا کہ شمس آباد کے موضع پالما کور کے قریب ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔