سٹیلائیٹ فون رکھنے پر سعودی شہری سے پوچھ تاچھ

جئے پور۔/31جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجھستان کے ضلع جیسلمیر میں ایک سعودی شہری کو سٹیلائیٹ فون رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر کل شب علاقہ سام میں ایک ریسارٹ پر دھاوا کرکے 48سالہ سیاح کی تحویل سے سٹیلائیٹ فون ضبط کرلیا گیا۔ چونکہ سعودی باشندہ نے سٹیلائیٹ فون رکھنے اور استعمال کی اجازت کیلئے دستاویزی کارروائی کی تکمیل نہیں کی تھی۔ جس پر 4 مقامی افراد کے ساتھ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

 

اداکاروں کے ساتھ تعصب
ہوتا ہے :ہما قریشی
ممبئی ۔/31جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور ہما قریشی کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے ساتھ بالی ووڈ میں تعصب ہوتا ہے ۔ہما قریشی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بھی اداکاروں کے ساتھ تعصب کیا جاتا ہے ۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری کے لوگ بہت محنتی ہیں۔ہما نے کہا سچائی یہ ہے کہ یہاں اقربا پروری چلتی ہے ۔اگر کوئی کہے کہ یہاں ایسا نہیں ہے تو جھوٹ ہوگا۔حالانکہ انڈسٹری کے لوگ بہت محنتی ہیں اور اپنے کام کیلئے جنونی ہیں اور آپ کو ان کے کام کی تعریف ان کی سخت محنت اور صلاحیت کو دینی ہوگی۔