سٹیزن لاء میں ترمیم کے پیش نظر آسام بند

بل کا مقصد بنگلہ دیش ‘ پاکستان او رافغانستان کے مذہبی اقلیتوں کو شہریت کی فراہمی ہے
انڈجنیس آسامی تنظیمو ں نے منگل کے روز سٹیزن ( ترمیم ) بل 2016کے خلاف بند کا اعلان کیاوہیں پولی سنے اسلام بنگالی گروپ کو مذکورہ قانون کی حمایت میں ریالی نکالنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اس سے دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

فینانس منسٹر ہیمنت بسواس سرما نے کہاکہ تمام دوکانیں اور کاروبار منگل کے روز کھلے رہیں گے’’ تمام سرکاری عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نوکری پر کسی بھی صورت میں رپورٹ کریں ‘ اگر ایسا نہیں کیاتو گوہاٹی ہائی کورٹ کے احکامات2013کی خلاف ورزی ہوگی جس کے تحت بندکو غیرقانونی قراردیاگیاہے‘‘۔

بل کا مقصد بنگلہ دیش ‘ پاکستان او رافغانستان کے مذہبی اقلیتوں کو شہریت کی فراہمی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر رنجیت داس نے بند کو’’ سیاسی ‘‘ قراردا او رلوگوں سے کہاکہ اس بند کی حمایت نہ کریں۔