سونو نگم کی وضاحت’’ یہ اذان او رآرتی کے متعلق نہیں ۔ صرف لاؤڈ اسپیکرکے متعلق تھا‘‘۔

ممبئی: سونو نگم جنھوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں صبح کی اذان کو جبری مذہب پرستی کا حوالے دیتے ہوئے ایک نئے تنازع کو ہوا دی تھی نے دوبارہ ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے دعویٰ کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے دوبارہ ٹوئٹ کیاکہ’’ میر ے عزیزو‘ تمہاراموقف تمہارے نظریات کے مطابق ہے ۔ میں اپنے بیان کے ساتھ اب بھی ہوں وہ یہ کہ لاؤڈاسپیکرس کی مسجد اور مندر میں اجازت نہیں دینی چاہئے‘‘۔

سونو نگم نے اپنے دوسرے ٹوئٹس میں ان کے اذان کے متعلق دئے گئے بیان پر جاری تبصرے کے جواب بھی دیا۔

انہوں نے گجرات ایم پی اور کانگریس لیڈر کی جانب سے ان کی حمایت پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تنقید لاؤ اسپیکرس کے خلاف ہے۔

سونونگم کے اذان معاملے میں ٹوئٹر پر ملاجلا ردعمل دیکھائی دیا‘ کچھ اداکاروں نے جہاں ا ن کی حمایت کی وہیں پر کچھ نے ان کے تبصرے پر شدید تنقید بھی کی ہے۔