سوشیل میڈیا پر وائیرل وزیراعظم نریندرمودی کے علامتی ارتھی جلوس کا فوٹیج۔ ویڈیو

ان دنوں سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائیر ل ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک علامتی ارتھی جلوس نکال جارہا ہے۔ اس ارتھی جلوس میں لوگ وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ہائے ہائے کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کے سچ ہونے کی ہم توثیق نہیں کرتے مگر ویدربھا ورتا نامی ایک یوٹیوب گروپ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیاہے کہ لوگ برہمی کے عالم میں لوگ احتجاج کے طور پر اس علامتی ارتھی جلوس کو نکالا ہے۔ سوشیل میڈیا ذرائع سے ملی رہی اطلاعات کے مطابق بعض لوگوں کو کہنا ہے کہ یہ جلوس سورت کے کپڑا کارباریوں نے جی ایس ٹی کی وجہہ سے انہیں درپیش مسائل کے پیش نظر اس قسم کا احتجاج منظم کیا ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے گجرات کے سورت سے اس بات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کپڑے کاروباری جی ایس ٹی سے کافی پریشان حال ہیں اور وہ اپنے بل بک پر واضح طور پر یہ بھی لکھ دیا ہے کہ ’’ ہماری بھول ‘ کمل کا پھول‘‘۔

واضح رہے کہ گجرات کے سورت کاروباریوں کے جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج کو زیادہ تر قومی نیوز چیانلوں نے نذر انداز کرنے بھی کام کیاہے مگر سوشیل میڈیا پر جی ایس ٹی کے خلاف ہندوستان بھر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہے ہیں۔

ویدربھا وارتا کا یہ ویڈیو بھی ان دنوں کافی وائیرل ہورہا ہے۔

پیش ہے ویڈیو