سنی وقف بورڈ نے روی شنکر کو دیا جھٹکا اور ملاقات سے کیاانکار

ایودھیا تنازع معاملے میں مداخلت پر اٹھے سوال‘ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی بات چیت سے کیاانکار۔ شری شری کی یوگی سے ملاقات
مذہبی گرو روی روی شنکر ایودھیا تنازع پر صلح کی پہل میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے چہارشنبہ کے روز اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے تقریبا ادھے گھنٹے ملاقات کی ۔ اس کے بعد جمعرات کے روز ایودھیاجاکر معاملے کے فریقین سے بات چیت کریں گے۔

لیکن اس پہل کو سنی وقف بورڈ نے ایک زور دار جھٹکا دیا ہے ۔ سنی وقف بورڈ نے شری شری کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 16نومبر کو ایودھیا میں ملاقات سے انکار کردیاہے۔سنی وقف بورڈ سے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی بات چیت سے منع کردیاہے۔ ان دنوں مسلم جماعتوں کو کہنا ہے کہ شری شری کے پاس اس معاملے میں کوئی قوانین موقف نہیں ہے اس لئے وہ بات چیت کی تجویز کو مستر کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایودھیا میں شیعہ وقف بورڈ کے معاملے کے فریقین سے بات چیت بھی سنی وقف بورڈ نے اعتراض جتا یاتھا۔سنی وقف بورڈ کے اقبال انصاری نے میٹنگ سے باہر نکل شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن رضوی کے فارمولے کو ایک فریقی بتاکر مسترد کردیاتھا۔ گذشتہ ہفتے سے دھرم گرو شری شری روی شنکر ایودھیا معاملے کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیزکر رکھی ہیں۔چہارشنبہ کے روز یوپی کے وزیراعلی یوگی ادتیہ کے ساتھ ملاقات پر روشی شنکر نے اس تنازع کے حل کے طریقوں پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ ایودھیا تنازع کو سلجھانے کے لئے روی شنکر پہل کررہے ہیں لیکن کئی لوگ ان کی مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔

سنی وقف بورڈ کے علاوہ ال انڈیا اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گیری نے بھی شری شری روی شنکر کو نشانہ بناتے ہوئے کہاتھاکہ وہ سادھونہیں ہیں جو ان کی بات کو مان لیاجائے۔انہو ں نے کہاتھا کہ رام مندر بنوانا روی شنکر کے بس کی بات نہیں۔ دوسری جانب ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرانے کے شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی ی کوششوں کو اس وقت سخت دھچکا لگا جب آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے واضح طور پر کہاکہ وہ ایودھیا تنازع پر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہے۔

اسی دوران روی شنکر نے یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بابری مسجد او ررام مندر تنازع کے حل کے متعلق کچھ بھی کہناجلد بازی ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں جمعرات کے روز ایودھیاجارہا ہوں او روہاں جانے کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا