سنگا ریڈی میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی

سنگا ریڈی : ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو منڈل میں منگل کی صبح ایک جوڑے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ان کی شناخت ۵۴؍ سالہ رامنیہ او ر۵۰؍سالہ سرسوتی کی حیثیت سے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق یہ جوڑا صبح بیدار نہیں ہوا۔

پڑوسیوں نے ان کے مکان کی کھڑکی سے دیکھا تو وہ دونوں رسی سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔

پولیس کے مطابق فی الحال خود کشی کے وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔نعشوں کو قریبی دواخانہ میں لیجایا گیا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔