سنگاریڈی میں 3 مئی کو خواتین و طالبات کیلئے جلسہ عام

سنگاریڈی ۔ 30 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد اطہر محی الدین شاہد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سنگاری کی اطلاع کے بموجب 3 مئی بروز چہارشنبہ بوقت 10-30 بجے دن بمقام ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں جلسہ عام برائے خوارتین و طالبات بضمن مسلم پرسنل لا بیداری مہم منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی صدارت محترمہ نسیم سلطانہ معاون ناظمہ شعبہ خواتین جماعت حلقہ تلنگانہ و اڑیسہ کریں گی ۔ جبکہ محترمہ خورشید فرزانہ ‘ محترمہ صبیحہ صدیقی ‘ اور محترمہ عطیہ فاطمہ کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ انہوں نے خواتین و طالبات سے مسلم پرسنل لا بیداری  مہم کے ضمن میں منعقد شدنی جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔

 

سنگاریڈی میں آج مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے ضمن میں جلسہ عام
سنگاریڈی ۔ 30 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  جناب محمد اطہر محی الدین شاید امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب یکم مئی بروز پیر بوقت 9 بجے شب بمقام مدینہ چوراہا نعل صاحب گڈہ سنگاریڈی پر ایک جلسہ عام بعنوان ’’ مسلم پرسنل لا بیداری مہم ‘‘ منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ عام کی صدارت مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڑیسہ کریں گے ۔ مہمان مقررین کی حیثیت  مولانا ملک معتصم خان کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جبکہ مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی ‘ مولانا محمد عارف احمد عزیزی نوری اور مولانا محمد کریم الدین شاہ غوری سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی کے خطابات ہوں گے ۔ انہوں نے برادران اسلام سے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔