سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں ارنب گوسوامی کی ددرخواست کو دہلی ہائی کورٹ نے کیا مسترد

تھرور نے مذکورہ چیانل اور گوسوامی کو خفیہ دستاویزات چرانے کا مورد الزام ٹہرایاتھا تاکہ ان کی اہلیہ سنند ا پشکر کی موت کی تحقیقات کرسکے‘ اور مبینہ طور پر ای میل اکاونٹ بھی ہیک کیاتھا۔

دہلی۔ چہارشنبہ کے روز دہلی ہائی کورٹ نے ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ان چیف ارنگ گوسوامی کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں ٹرائیل کورٹ کے ان احکامات کے خلاف درخواست دی گئی تھی جس میں کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی شکایت پر ایف آئی درج کرنے کا حکم دیاگیاتھا۔

تھرور نے مذکورہ چیانل اور گوسوامی کو خفیہ دستاویزات چرانے کا مورد الزام ٹہرایاتھا تاکہ ان کی اہلیہ سنند ا پشکر کی موت کی تحقیقات کرسکے‘ اور مبینہ طور پر ای میل اکاونٹ بھی ہیک کیاتھا۔

ٹرائیل کورٹ نے اسٹیشن ہاوز افیسر کوہدایت دی تھی کہ وہ ایف ائی آر درج کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کرے۔

مجسٹریل کورٹ کے احکامات کوچیالنج کرتے ہوئے یہ چیانل او رگوسوامی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ‘ جس پر جسٹس نجمی وزیری نے دہلی پولیس کے وکیل کی جانب سے ابتدائی تحقیقات پر جوں کا توں موقف رکھنے کی درخواست اجاگر کرنے کے بعد اپنے احکامات جاری کئے۔

گوسوامی کی تحفظ فراہم کرنے مذکورہ دہلی پولیس کونسل نے کہاکہ انہیں درخواست داخل کرنے کے بجائے ضمانت قبل ازگرفتاری کی فائل داخل کرنا چاہئے تھا۔

گوسوامی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سندیپ سیٹھی نے زوردیاکہ تھرور کے قانونی قبضہ سے کوئی بھی دستاویز چورنے کا کیس ہرگز نہیں بنتا۔ سینئر وکیل وکاس پھوا اور وکیل گوروگپتا نے بھی چیالنج پٹیشن کی مخالفت کی ۔

سنوائی کے بعد جسٹس وزیری نے اس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔