سناتھن سنستھا کی لیڈرشپ کو معلوم تھا قتل کی ساز ش ہورہی ہے۔

بنگلورو۔صحافی گوری لنکیش قتل کیس کی جانچ کرنے والی پولیس کی ایس ائی ٹی کم سے کم اور پانچ لوگوں کی تلاش کررہی ہے جو اس جرم میں شامل تھے۔

ایس ائی ٹی افیسر کے مطابق یہ لوگ گوا او رمہارشٹرا سے باہر کے ہیں۔ ایس ائی ٹی کا یہ بھی ماننا ہے کہ دائیں بازو ہندوتنظیم سناتھن سنستھا کی لیڈرشپ کو اس بات کی جانکاری تھی کہ اس کے کچھ ورکرس ترقی پسند مصنف اور صحافی کے قتل میں شامل ہیں۔

صحافی لنکیش مخالف ہندو نظریات کی حامل تھیں۔ جیسے جیسے گوری لنکیش کے قتل کا معاملے سلجھتا جارہا ہے ویسے ویسے پولیس ترقی پسند رائٹر نریندر دابولکر اور ایم ایم کلبورگی کے قتل میں شامل لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔

پولیس کو اس گینگ کے مبینہ نٹ ورک کے متعلق جانکاری ملی ہے جو اس نٹ ورک میں ملوث ہے۔