سلیم خان کی منتق۔یکساں سیول کوڈ سے اسلام میں کوئی مداخلت نہیں۔ یہ علماء کا خود ساختہ مسلئے۔

سابق رائٹر سلیم خان نے تین طلاق کے مسلئے کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مسلئے قرآنی اصولوں کے مخالف ہے۔انہوں نے کہاکہ جو یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت کررہے ہیں و ہ صرف چند علماء ہیں۔

انہوں نے مضبوطی کے ساتھ دعویٰ کیاکہ یوسی سی سے کسی صورت میں اسلام میں مداخلت نہیں ہوگی۔سلیم خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیک وقت تین طلاق کاعمل قرآنی اصولوں کے خلاف ہے ۔

یوسی سی کی چند علماء کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے اور تھوڑی مسلمانوں نے اس کو غلط سمجھا ہے مگر یہ اسلام میں مداخلت ہرگز نہیں ہے۔33فیصد مسلمان اس ملک میں اقلیتوں کی طرح زندگی گذار رہے ہیںیہاں پر کوئی پرسنل او راسلامک قانون نہیں ہے پھر بھی یہ پورے امن کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔

اگر آپ انہیں سمجھا نہیں سکتے تو وہ انہیں گمراہ بھی مت کیجئے۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حضرت مولاناولی رحمانی نے کہاکہ ’’یونیفارم سیول کوڈ ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔

capture-2-1 capture-1-1 capture-1-1-1

یہ ملک کئی ایک تہذیبوں کا گلدستہ ہے جن کا احترام ضروری ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن خود مختار ادارہ نہیں ہے اور وہ گورنمنٹ باڈی کے طور پر کام کررہا ہے ‘‘اس لئے ہم لاء کمیشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں کیونکہ لاء کمیشن متعصب بھی ہے‘‘۔