سلمان ٹیوب لائٹ کی خراب شروعات سے پریشان نہیں ہیں

ممبئی:کبیر خان کے ساتھ اشتراک میں بنائی گئی سلمان خان کی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘کو ملا جھلا ردعمل مل رہا ہے مگر سوپر اسٹار نے کہاکہ فلم توقع سے بہتر کررہی ہے۔پچھلی شام کو رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ’’ ناقدین بہت اچھے ہیں۔ مجھے تین یا چار کم مگر انہوں نے دیڑھ نمبر دیا۔

میں اس سے بہت خوش ہوں۔ رپورٹرس لوگ ہیں جو مجھے روتا نہیں دیکھ سکتے( اسکرین پر)۔ میں نے کہاکہ کیا آپ لوگ( شائقین)خوش ہیں اور جواب ملا نہیں‘ وہ رورہے تھے۔ تو میں نے کہاکہ’’ اس کی فکر مت کرو‘‘۔فلم ’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کے پہلے دن کی کمائی 21.5کروڑتھی جو ان کی سابق کی فلمیں’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘اور’’ سلطان‘‘ کی کمائی سے کافی کم ہے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان کی 1962میں ہوئی جنگ کے پس نظر میں بنی اس فلم میں شائقین کے لئے مصالحہ انٹرٹینر ثابت نہیں ہوئی۔سلمان نے کہاکہ ’’ عید کے موقع پر فلم ریلیز ہونے کی وجہہ سے لوگ فلم میں سکے پھینکنے ‘ ڈانس کرنے اور سنیما حال میں گیت گانے کی تیاری میں ہے۔

وہ دیکھنے ائے کچھ اور تھے اور انہوں نے کوئی اور فلم دیکھی۔یہ بہت جذباتی فلم ہے۔ غیر جذباتی اور پتھر دل انسان بھی فلم دیکھنے کے بعد اس کی آنکھوں میں آنسو اجائیں گے۔ یہ فلم جذبات پر مبنی ہے جس کو والدین‘ دادا دادی اور سارے گھر والوں کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے‘‘۔ جب پوچھا گیا کہ فلم کا انتخاب میں سونچ کی ناکامی ہے تو سلمان نے جواب دیا کہ’’ کیا! یہ( اپنے چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) الجھن میں دیکھ رہا ہے۔ میں الجھن میں نہیں ہوں۔

مجھے یقین ہے یہ بہت اچھا کریگی۔ یہ ہمارے لئے بہت عزت کا سبب بنے گی۔‘‘سلمان بینگ ہیومن اور پی وی آر گروپ کے درمیان معاہدے کے ذریعہ بنائے جانے والے اسوسیشن کے اعلان کے موقع پر بات کررہے تھے۔