سعودی قاتل ٹیم کے سامان میں سے سرنج اور قینچیاں برآمد ہوئیں ۔ تر ک اخبار کا سنسنی خیز دعویٰ

استنبو ل : ترکی کے ایک مشہور اخبار نے کہا کہ استنبول روانہ کئے گئے ۱۵؍ لوگوں کی ٹیم کے پاس سے سرنجیں ، قینچیاں اور دوسرے اشیاء برآمد ہوئیں ۔ حالانکہ اس اشیاء کا سعودی قونصل خانہ میں لیجانا سخت منع ہیں ۔ ترک اخبار ’’ صباح ‘ ‘ میں اس کی تصویر شائع ہوئی تھی ۔اور نیو یارک ٹائمز میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق قونصل خانہ میں عملے کے ایک رکن نے فون پر کسی سینئر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کام پورا ہوگیا ، اپنے باس کو بتادیں ‘‘ ۔ شبہ کیا جارہا تھا کہ وہ لفظ باس سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کیلئے استعمال ہوا ہے۔ ترک میڈیا نے جمال خشوگی کی قتل کی خوفناک تفصیلات شائع کی ہے ۔

ایک ترک پراسکیوٹر کے مطابق ۲؍ اکٹوبر کو ترکی کی ایک خاتون سے شادی کیلئے ضروری کاغذات حاصل کرنے کیلئے خشوگی کے قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد ان کا گلا گھونٹ دیاگیا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی بعدازاں ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے ۔

اخبار صباح نے مزید بتایاکہ سعودی عملہ کے سامان میں پانچ واکی ٹاکی فون ، ۱۰؍ موبائیل فونس ، انٹر کام ، دو سرنجیں، فون سگنل جام کرنیوالی مشین او ر کئی قینچیاں موجود تھیں ۔ سعودی قاتل ٹیم کی قیادت عبدالعزیز مطرب کررہے تھے۔ اخبار صباح نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پلاسٹک کے تھیلے سے منہ ڈھانک کر جمال خشوگی کا دم گھونٹ کر قتل کیاگیا ۔قتل کے وقت جمال نے تڑپتے ہوئے یہ الفاظ کہے تھے کہ میرا دم گھٹ رہا ہے ، میرے منہ سے تھیلا ہٹاؤ۔ جلدی ہٹاؤ میرا دم گھٹ رہا ہے ۔ ‘‘ لیکن قاتل اپنے ارادہ میں پکے تھے ۔سات منٹ کی کارروائی میں صحافی کی موت واقع ہوگئی ۔

بعد ازاں ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئے گئے ۔تاکہ تفتیش کار کوئی سراغ نہ لگا سکے ۔