سعودی عرب کا اردن کے لئے ۵ء۲ ؍ ڈالر امداد کا اعلان

مکہ مکرمہ : تین خلیجی ممالک نے مالی مشکلات کے شکار ملک اردن کو ۵ء۲ ؍ بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔اردن کو ٹیکسوں میں اضافہ میں نتیجہ میں عوام کے سخت رد عمل کا سامنا ہے ۔

خبر رساں ادارہ اے پی نے میڈیا رپورٹوں کے حوالہ سے بتایا کہ پیر کے دن تین خلیجی ممالک نے اردن کے لئے دو اعشاریہ ۵؍ بلین ڈالر کی امداد ی رقوم فراہم کرنے کاعہد کیا ہے ۔سعودی عرب کویت او رمتحدہ عرب امارت نے کہا کہ وہ امدادی رقم اردن کے مرکزی بنک کومہیا کریں گے ۔

توقع ہے کہ اس ۵؍ سالہ امدادی پیکج کے نتیجہ میں اردن کی حکومت نئے او ربہتر منصوبہ جات متعارف کروانے میں کامیاب ہوسکے گی ۔مکہ میں ہوئی یہ میٹنگ اردن کو یہ رقم فراہم کرنے کے حوالہ سے فیصلہ کیا ہے ۔اس میٹنگ میں اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی او رسعودی شاہ سلمان بھی شریک تھے ۔ملاقات کے بعد اردن کے بادشاہ نے توقع ظاہر کی ہیکہ اس امدادی پیکیج سے ان کے ملک میں اقتصادی بحران کو قابو کیا جاسکے گا۔