سعودی عرب میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر خود کار چالان کا آغاز 

ریاض : کار چلاتے ہوئے موبائیل فون کا استعمال اور سیٹ بلٹ جیسے ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی پر خود کار سسٹم کے ذریعہ چالان کاآغاز ہوگیا ہے ۔سعودی ٹرافک پولیس کی جانب سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور یاض شہروں میں اس سسٹم کا آغاز ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرافک پولیس عہدیداران کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس جرم کو ختم کرنے کیلئے اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

تا کہ مملکت میں سڑک حادثات میں کمی ہو سکے ۔ لیکن اس کے باوجود لوگ اب بھی اس جرم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ ٹرافک پولیس عہدیداران نے مزید بتایا کہ ایک نیا کمپیوٹر سافٹ ویر تیار کیاگیا ہے جو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اٹومیٹک چالان عائد کردیتا ہے ۔ اس آٹومیٹک سسٹم کو سڑکوں پر لگے کیمروں میں نصب کئے گئے ہیں ۔