سعودی عربیہ اورممبئی دونوں مقامات پر عید منانے والوں کی تعداد میں اضافہ

ممبئی ۔ جنوبی ممبئی کے ساکن رضوان ملک جو فی الحال سعودی عربیہ میں رمضان کے موقع پر عمرہ کی نیت سے گئے ہوئے ہیں وہ جمعہ کے روز مسجد نبویؐ میں عید کی نماز ادا کریں گے ۔

پھراسی روز دوپہر میں جدہ روانہ ہوجائیں گے تاکہ ممبئی کی فلائیٹ پکڑ سکیں۔ اگلے صبح یعنی ہفتہ کے روز وہ اپنے گھر والوں او ردوستوں کے ساتھ عید منانے کے لئے ممبئی میں نماز عید الفطر ادا کریں گے۔

ایسے کئی ایک مسلمانو ں میں ملک کا شمار ہے جو اس سال دو مرتبہ عید منارہے ہیں ‘ پہلی عید یا تو مکہ مکرمہ‘ یا پھر مدینہ شریف میں اور پھر اس کے بعد دوسری عید اپنے آبائی مقام پر منارہے ہیں۔

جب سے ممبئی تا جدہ او رمدینہ راست فلائیٹ شروع ہوئی ہے جب سے عمرہ کے ارادہ رکھنے والے لوگ دومرتبہ عید منانے کی نیت سے اپنے عزم عمرہ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ایک بڑے ٹور اپریٹر الخالد ٹورس اینڈ ٹروایلس کے یوسف احمد خریدا نے کہاکہ ’’کئی عازمین نے ہمیں پہلی یہ بات کہہ دی تھی کہ وہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ ممبئی میں بھی عید منانے چاہتے ہیں۔

اس لہذاسے ہم نے ان کی فلائیٹ بکنگ کی تاکہ وہ شہر میں عید کی نماز سے قبل واپس موجود رہیں‘‘۔ مذکورہ ٹور اپریٹرس نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں سعودی عربیہ میں عید کے موقع پرممبئی سے جدہ اور مدینہ کے لئے پہلی فلائیٹ بکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

کچھ سالوں سے کئی لوگ سعودی اور پھر ممبئی میں عید منانے کی تاریخیں اپنے پاس رکھ ہوئے ہیں۔ اندھیری کے رہائشی سمیرچونا والا نے کہاکہ وہ پچھلے پانچ سالوں سے دو مرتبہ عید منارہے ہیں ۔

چونا والا نے کہاکہ ’’ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ لہذا میں کوشش کرتاہوں کہ مقدس مقامات( مکہ اور مدینہ) اور ممبئی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ دونوں جگہ عید مناؤں‘‘