سسشما سوراج کی اپنے پاکستان کے ہم منصب محمودقریشی سے ایس سی او خارجی منسٹرس سمیٹ میں ملاقات متوقع

خارجی وزیر سشما سوراج بشکیک میں مئی21-22کو دورکنی میٹنگ میں شرکت کریں گے جہاں پر ان کی ملاقات پاکستان کے ہم منصب سے متوقع ہے۔ ایس سی او میٹنگ کا مقصد ہندوستان اورپاکستان کے درمیان امکانی بات چیت کے موقع فراہم کرنا ہے

نئی دہلی۔ کرزقستان کے بشکیک میں مئی 21-22کو منعقدہ شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) میں کونسل برائے خارجی وزرا کے اجلاس میں ہندوستان کی خارجی منسٹر سشما سوراج کی اپنے پاکستان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے روبرو ملاقات ہوگی۔

ہندوستان کے خارجی وزرات نے پیر کے روز کہاکہ سوراج مذکورہ دس رکنی ایس سی او ملاقات میں شرکت کریں گی۔ یہ ایس سی گروپ سنٹرل ایشیائی ریپبلک جس کی قیادت چین او روس کررہے ہیں پر مشتمل ہے‘ جس میں ہندوستان اورپاکستان بھی ایس سی او کے 2017سے ممبرس ہیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ سوراج کا بشکیک میں پروگرام”بشمول کونسل برائے ایس سی او خارجی منسٹرس سے ملاقات اور کرزقستان کے صدر سوران بئے جین باکوی سے ملاقات ہے“۔

حالانکہ سوراج او رقریشی کی بشکیک میں ملاقات کے متعلق کوئی بات نہیں کہی گئی ہے‘ قیاس لگایاجارہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد ہی باہمی بات چیت کی پہل کے لئے کیاگیا ہے‘ اس کے علاوہ ایکزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے کو قابل قدر اضافے کے ساتھ دوبارہ برسراقتدار لانے کی بات کی جارہی ہے۔

سال2013سے ہند پاک مذاکرت رکے ہوئے ہیں۔ حال ہی پلواما ں میں پیش ائے دہشت گردانہ خود کش حملہ میں سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔