سرکاری طور پر خریداری بند ہونے سے کسان مشکلات سے دو چار

دیگلور میں سکریٹری ایگریکلچرل مارکٹ پر وڈیوس کمیٹی ستیش میر گیوار کا بیان

دیگلور۔30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نافیڈ ‘ سرکاری خریدی ایجنسی کی جانب سے ریاست مہاراشٹرا میں تو رد ال کی سرکاری طور پر خریدی بند ہوجانے کے باعث لاکھوں کسان حیران و پریشان ہو گئے ہیں ۔ خودکشیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہی ہو جا رہا ہے ۔ حکومت کسانوں ‘ کاشتکاروں کی فلاحی کے لئے کیا کر ہی ہے و کیا اقدامات کرے گی ۔ اس کا کوئی قول و فعل کا اعتبار اب عوام الناس کو نہیں رہا ہے ۔ حکومت نے 10 جون تک تور کی خریدی کی تور تمام مراکز پر تولائی بند کر دی گئی تاہم کسانوں کا مال وہیں (مراکز) پر ہی پڑا ہوا ہے ۔ بارش کے باعث اکثر جگہ تو مولکا نکہل گیا ہے لیکن اس سال جس تور کی فصل سے کسان مالا مال ہوسکتا تھا وہیںوہ حکومت کی ناعاقبت اندیشی اور مارکٹ کمیٹیوں ‘ نوڈال ایجنسیوں کا شکار ہوگیا جبکہ تاجرین نے اپنا مال کسانوں کا مال بتلا کر راتوں رات مالا مال ہوجانے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ 10 ؍ جون کے بعد سرکاری مراکز مارکٹ کمیٹی اور نوڈال ایجنسی پر کسانوں کے تور کے بھرے ہوئے تھیلے جوں کے توں پڑے ہوئے تھے ۔ کسان یہ مال اٹھا کر گھر بھی نہیں لے جاسکتا ۔ پھر حکومت نے اب 25 جولائی سے خریدی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اب جولائی کا مہینہ ختم ہونے کو ہے کیا یہ تمام تھیلوں کی تولائی ایمانداری کے ساتھے ہوسکے گی ۔ سوالیہ نشان کسانوں کو پریشان کر رہا ہے ۔ جبکہ70 ہزار کنٹل کی انٹری انتظامیہ کے پاس باقاعدہ طور پر اس وقت لی گئی یعنی 30 کو جو سرکاری خریداری مرکز نرنسگل کے سنٹر پر 235 کسانوں نے جملہ444 کنٹل مال اندازاً خانگی میں تول کر کے رکھ دیا تھا جبکہ مارکٹ دیگلور کے مونڈھا بازار میں اس سنٹر پر 479 کسانوں نے جملہ 23 ہزار 711 کنٹل (تھیلے ) تولائی کرے انٹری کروائی تھی اسطر ح دیگلور تعلقہ میں کل ملاکر جملہ 685 کسانوں نے ٹوکن حاصل کرلئے تھے ۔ اب صرف ان کا مال تولنا باقی تھا جس کی اطلاع تحصیلدار دیگلور تعلقہ اسسٹنٹ پروڈیوس کمیٹی مسٹر ستیش میرگیوار نے سیاست کے نمائندہ مسٹر قاضی انصار علی ارمان کو بتلایا کہ مارکٹ کمیٹی انتظامیہ ‘ نرنسگل سرویس کوآپریٹیو سوسائٹی دونوں ہی سرکاری مراکز پر ضلع کلکٹر نانڈیر کے احکامات کی روشنی میں 31 جولائی تک تور کی باقاعدہ تول کرلیگی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ مارکٹ آفیسر (ڈی ایم او) مسٹر این جی ویرڑے نے بھی کی ہے ۔

مدر اینڈ چائیلڈ ہیلت سنٹر بند
کریم نگر ۔ 30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں نو تعمیر شدہ شاندار عمارت مدر اینڈ چائیلڈ ہیلت سنٹر تمام تر عصری سہولتوں سے مزین کا وزیر صحت سی لکشما ریڈی ‘ ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا تھا ۔ کافی تشہیر کی گئی ۔ بڑے دعوے اعلانات کئے گئے ۔ دوسرے دن سے ہی تا حال بند پڑا ہے ۔ دونوں گیٹ کو تالا ڈال دیا گیا ہے۔ دواخانہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ بہت ساری حاملہ خواتین یہاں آکر مایوس لوٹ رہی ہیں ۔