سرپور ٹاؤن میں طلبہ کی ریالی

سرپورٹاؤن۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں ریالی نکالی گئی۔ اس ریالی میں تمام اسکولوں کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں موجود تھیں اور یہ ریالی تمام گاؤں کے مختلف محلوں کا گشت کرتے ہوئے یوم خواتین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریالی آگے بڑھ گئی۔ اس ریالی میں مختلف اسکولوں کے ہیڈماسٹرس، ٹیچرس، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی اور بین الاقوامی یوم خواتین کے ضمن میں مستقر کے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمین کی ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین ملازمین کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔