سرقہ کی واردات

بیدر۔ 30 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنجے ولد نرسنگ راؤ سوریہ ونشی 34 سال متوطن کے ایچ بی کالونی بیدر نے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ وہ اپنا کاروبار ختم کرکے 20 اپریل کی رات 10:30 بجے اپنی ٹاٹا سفاری کار نمبر KA-09-P-2009 سے گھر واپس ہوئے اور کار کو گھر کے کمپاؤنڈ میں پارک کرکے قفل ڈالا۔ دوسرے دن صبح 21 اپریل کو 7 بجے گھر سے باہر دیکھنے سے پتہ چلا کہ ان کی کار موجود نہیں ہے۔ کسی نے سرقہ کرلیا ہے۔ کار کی قیمت 4 لاکھ روپئے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس تعلق سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

٭ سدانند جونیر ہیلتھ اسسٹنٹ مڑبی متوطن ہلی کھیڑ (بی) نے ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی ہیرو ہونڈا موٹر سائیکل ہمناآباد گورنمنٹ اسپتال احاطہ میں رکھی گئی تھی اور ہائینڈ لاک ڈالا گیا تھا۔ 15 اپریل کو وہ لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں بسوا کلیان گیا تھا۔ 16 اپریل کو واپس ہونے کے بعد ہمناآباد کے سرکاری دواخانہ سے موٹر سائیکل غائب تھی۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود بھی موٹر سائیکل دستیاب نہیں ہوئی۔ اس تعلق سے ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔