سرسلہ میں جلسہ کی اجازت دینے سے پولیس کا انکار

کانگریس جلسہ منعقد کرنے بضد ، ایکٹ 30 نافذ، حالات کشیدہ

 

گمبھی راؤ پیٹ ۔ /30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ میں /31 جولائی کو کانگریس کی جانب سے منعقد شدہ احتجاج جلسہ کو پولیس نے اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ جس کی وجہ کانگریس قائدین آگ بگولہ ہو کر کسی بھی صورت میں جلسہ منعقد کرنے پر بضد دکھائی دے رہے ہیں ۔ ایک طرف پولیس کی جانب سے احتجاجی جلسہ کو دی گئی عدم اجازت دوسری جانب کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردستی جلسہ منعقد کرنے کے فیصلہ کے سبب سرسلہ کے سیاسی حالات کا فی کشیدہ مگر قابو میں دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سرسلہ کے اہم مقامات پر پولیس جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ آج سے اگست کی 30 تاریخ تک پولیس نے ایکٹ 30 نافذ کرتے ہوئے جلسہ ، ریالی ، جلوس پر پابندی لگادی ہے ۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر ڈی ایس پی سرسلہ چندرا شیکھر نے قانونی چارہ جوئی کا بھی انتباہ دیا ۔ واضح رہے کہ رواں کی 2 تاریخ کو سرسلہ کے بائی پاس روڈ پر تنگڈہ پلی کے قریب ریت منتقل کرنے والی تیز رفتار لاری کی ٹکر سے نریلا کا ایک متوطن کاشتکار پوشیا ہلاک ہوگیا تھا جس کی وجہ نلگنڈہ پلی ، نریلا کی عوام نے نعش کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریت مافیہ کے خلاف برہمی کی حالت اختیار کرتے ہوئے ریت منتقل کرنے والے چھ لاریوں کو آگ لگادی تھی جس کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ جس کا عوام اور اپوزیشن پارٹی کے قائدین سخت نوٹ لیتے ہوئے گرفتار شدہ دلت افراد پر ظلم ، زیادتی کے ذریعہ تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس پی سرسلہ وشواجیت جنہیں اپوزیشن کی جانب سے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کی پشت پنائی کا الزام عائد کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نہ صرف دھرنے منظم کئے بلکہ 31 تاریخ کو بڑے پیمانے پر سرسلہ میں پولیس مظالم کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ریاست کے کانگریس کے اعلیٰ قائدین شرکت کرنے والے تھے ۔ لیکن پولیس نے اس احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا بلکہ سرسلہ شہر کو آئے تمام راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کردی جبکہ بعض مقامات پر کانگریسیوں کو احتیاطی طور پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ کانگریس قائدین کے کے مہندر ریڈی نے نمائندہ سیاست کو بتلایا کہ جلسہ کی اجازت کیلئے ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی گئی ۔ امید ہے کہ ہائی کورٹ اجازت دی گئی ۔ پولیس کی جانب سے جلسہ کی عدم اجازت پر بروز ہفتہ کانگریس قائدین جن میں سابقہ رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر مہیش گوڑ کے کے مہیندر ریڈی وغیرہ امبیڈکر چوراہے پر بطور احتجاج اپنیمنہ پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا ۔