سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں پروفیسرس کے تقررات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں 135 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں پروفیسر 19 ہیں ۔ شعبہ جات کے مطابق مخلوعہ میکانیکل 3 ، کمپیوٹر 2 ، الکٹریکل 5 ، کیمیکل 1 ، الیکٹرانکس 5 ، اپلائیڈ فزیکس 1 ، اپلائیڈ میتھامیٹکس اینڈ ہیومانٹیز 2 ، مذکورہ تمام جائیدادوں کے لیے درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 16-2-2018 مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ اسوسی ایٹ پروفیسرس کی 37 جائیدادیں ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے سیول 1 ، اپلائیڈ میکانیکلس 4 ، میکانیکل 13 ، کمپیوٹر 5 ، الکٹریکل 1 ، کیمیکل 2 ، الکٹرانکس 7 ، اپلائیڈ فزیکس 1 ، اپلائیڈ کیمسٹری 2 ، اپلائیڈ میتھامیٹکس اینڈ ہیومانٹیز 1 ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 20-2-2018 مقرر ہے ۔ جب کہ اسسٹنٹ پروفیسر کی جملہ 79 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ جن میں سیول 10 ، اپلائیڈ میکانکس 4 ، میکانیکل 24 ، کمپیوٹر 11 ، الکٹریکل 13 ، کیمیکل 2 ، الکٹرانکس 12 ، اپلائیڈ فزیکس ، 1 ، اپلائیڈ میتھامیٹکس اینڈ ہیومانٹیز 2 ہیں اور ان تمام جائیدادوں کے لیے درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 26-2-2018 متعین کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ svnit.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔