سرجیکل اسٹرائیک کے عنوان پر منعقدہ کئے جانے والے فیس بک مباحثہ ۔ ویڈیو

بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ کے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے ثالثی کے متعلق دئے جانے والے فیصلے پر ایک فیس بک لائیو مباحثہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

جس میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا آنند اور مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی شرکت ۔ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم واجدی کی میزبانی میں منعقدہ اس مباحثہ میں بات کرتے ہوئے پروفیسر اپوروا آنند نے عدالت کے اس فیصلے پر اعتراض جتایا او رکہاکہ پہلے تو ثالثی کی کوشش پر رائے دینے کے پس پردہ محرکات میں مجوزہ لوک سبھا الیکشن کارفرما ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ بی جے پی اس فیصلے کے ساتھ ہی یہ ذہن ملک کی عوام کو دینے کی کوشش کررہی ہے کہ حکومت کو تو چاہتی ہے کہ وہاں پر مندر کی تعمیر ہوجائے مگر مسلم فریق اپنے وکلاء کے ذریعہ اس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں کانگریس کے وکیل شامل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی چاہ رہی ہے کہ مسئلہ طول پکڑے اور مندر کی تعمیر میں رکاوٹ کے طور پر مسلمانوں او رکانگریس کو پیش کرتے ہوئے اپنی سیاسی روٹیاں رام مندر کے نام پر تیار کرے۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں