سدی پیٹ میں فہرست رائے دہندگان غلطیوں کا پلندہ

سدی پیٹ ۔ 23 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر سدی پیٹ مجلس بلدیہ کی جانب سے فہرست رائے دہندگان غلطیوں کا پلندہ ہے تفصیلات کے بموجب سدی پیٹ میونسپل کی فہرست رائے دہندگان کی اجرائی بتاریخ 20 جولائی کوعمل میں آئی جو غلطیوں کا پلندہ ہے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب 21 جولائی آر ڈی او آفس میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا وارڈ نمبر 30 میں 2013 اکٹوبر فہرست رائے دہندگان کے مطابق وارڈ میں 2648 ووٹرس موجود تھے ، بلدیہ کے عہدیداروں نے فہرست میں بتایا کہ وارڈ ہذا میں 14 ماہ کے اندر 1520 رائے دہندوں کا اضافہ ہوا یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے ؟ اسی طرح وارڈ نمبر 19 میں 2013 ء اکٹوبر میں 2065 ووٹرس فہرست میں درج تھے لیکن نئی فہرست میں 1232 ووٹرس کو بتایا گیا یعنی اس وارڈ میں 833 رائے دہندوں کی کمی بتایا گیا ۔ 2013 ء اکٹوبر کی فہرست کے مطابق سدی پیٹ کے جملہ ووٹرس کی تعداد 76850 بتائی گئی ۔ 14 ماہ کے اندر نئی فہرست میں رائے دہندگان 88982 کی تعداد بتائی گئی ہے ان 14 ماہ کے اندر 12,131 رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ۔ آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر متیم ریڈی نے تبایا کہ شہر سدی پیٹ میں اب تک مزید 23000 ہزار ووٹرس کے ناموں کے ساتھ آدھار کارڈ نمبر نہیں بتایا گیا ان ووٹرس کو آدھار نمبر ( لکھوانے ) کیلئے ( درج کروانے ) کیلئے نوٹس دیجائے گی ۔ آر ڈی او نے کہا کہ جن لڑکے ، لڑکیوں کی عمر یکم جنوری 2015 ء کو 18 سال مکمل کرچکی ہو وہ اپنے نام فہرست رائے دہندگان اندراج کروایں ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی الیکشن اور ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی ہے کہ عوام میں شعور پیدا کریں ۔ ہمارا تعاون کریں تاکہ فہرست رائے دہندگان صاف و شفاف صحت کے ساتھ تیار ہو ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے وہ اپنے نام ، صحیح پتہ اور آدھار نمبر کے ساتھ فہرست رائے دہندگان میں شامل کرلیں ۔ تحصیلدار ایان وائی گیری نے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔