سب انسپکٹر پولیس تانڈور محمد خلیل کا تبادلہ

تانڈور /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد جلیل سب انسپکٹر پولیس تانڈور SI-II کا تبادلہ ضلع رنگاریڈی میں دوما منڈل عمل میں آیا ۔ ان کی جگہ مسٹر شریف خان ایس آئی ، ایس پی آفس وقارآباد سے تبادلہ ہوکر تانڈور آگئے ۔ انہوں نے کل شام محمد خلیل ایس آئی متبدلا سے جائزہ حاصل کرلیا یہاں پولیس اسٹیشن تانڈور میں ایس آئی نمبر 2 کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ شری ناگ ارجن ایس آئی نمبر 1 کی حیثیت سے PS تانڈور میں برسر کار ہیں ۔ محمد شمس الدین سب انسپکٹر وقارآباد کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ انہوں نے کل ایس آئی دماور پولیس اسٹیشن میں جائزہ حاصل کرلیا ۔ شری پرکاش گوڑ ایس آئی شاہ آباد و منڈل کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ ان کی خدمات ضلع میدک منتقل کردی گئی ۔ ان کی جگہ سائبرآباد میں برسر کار ایس آئی شری موہن راؤ نے تبادلہ کے بعد شاہ آباد میں ایس آئی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔