سبری مالا معاملہ پر اسمبلی میں ہنگامہ

تھرواننتا پورم، 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ اسمبلی میں سبری مالا معاملہ پر یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فورم (یو ڈی ایف) کے اراکین کے ہنگامہ کی وجہ سے بدھ کو ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کردی گئی۔اپوزیشن اراکین نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وقفہ صفر ملتوی کرکے تحریک التواکے تحت سبری مالا معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران یو ڈی ایف کے اراکین ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیکر وزیراعلی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔اپوزیشن اراکین کے وزیراعلی کے خطاب میں رخنہ ڈالنے اور ایوان کے درمیان میں آنے کی وجہ سے اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشنن نے ایوا ن کی کارروائی کچھ وقت کے لئے ملتوی کردی۔