سامباسیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں کشمیر: جموں کشمیر کے سامبا سیکٹر میں پاکستانی سپاہیوں نے جنگ بندی کی دومرتبہ خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقومی سرحد پر ہندوستانی سرحدوں ‘ مورچوں پر چھوٹے اسلحہ اور مورٹار بموں سے حملہ کیا۔

جنگ بندی کی اس خلاف ورزی میں تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ رواں سالکے دوران پاکستانی فوج جی طرف سے جنگ کی یہ پہلی خلا ف ورزی تھی۔بی ایس یف کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ بین الاقوامی سرحد پر سامبا سیکٹر میںآج 8:45بجے پاکستانی فوج چھوئے اسلحہ سے فائرینگ کی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے سے صبح9:35بجیایم ایم مورٹار بموں سے شلباری بھی کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار نے کہاکہ ’’ ہمارے سپاہیوں نے بھی جواب دیامگر اس میں وہاں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہا ںیہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستانی سپاہیو ں نے 2فبروری کو سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مورچوں کی تعینات رہنے سپاہیوں پر مصلح دہشت گردوں کے ایک حملہ کو ناکام بنادیا تھا۔