سالِ نو پر یورپ و امریکہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نیویارک؍ لندن ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سالِ نو پر یورپ اور امریکہ میں سخت ترین سکیورٹی اقدامات کردیئے گئے، جبکہ نیویارک میں سکیورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز ڈیوٹی انجام دیں گے۔خاص طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ان میں خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی شامل ہوں گے، جو دھماکا خیز مواد کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ادھر برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی نئے سال کی آمدکے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔