ساحلی آندھرا پردیش میں بارش کا امکان ، تلنگانہ میں خشک موسم

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ساحلی آندھرا پردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ۔ تلنگانہ میں دو تا پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ بالخصوص شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے ۔ تاہم جنوبی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں موسم بدستور خشک رہے گا ۔ تلنگانہ کے ایک دو اضلاع میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان بھی ہے ۔ ماباقی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تلنگانہ میں بھدرا چلم گرم ترین مقام رہا جہاں کا اعظم ترین درجہ حرارت 41 ڈگری رہا اور عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری سلسیس رہا اور عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری رہا ۔ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 21 ڈگری سلسیس رہا ۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حیدرآباد کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔