سابق ایس پی کی کتاب میں ہاشم پورہ قتل عام کا تذکرہ

نئی دہلی ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 30سال بعد بھی جب کہ ہاشم پورہ قتل عام ہوا تھا اُس وقت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس غازی آباد نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں اس ہولناک واقعہ کو اپنے الفاظ میں بیان کیا ہے جس میں 42 مسلمانوں کو صوبائی مسلح کانسٹبلری ( پی اے سی ) کے جوانوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ یہ واقعہ میرے ضمیر پر آج بھی ایک بوجھ ہے ۔ 22مئی کی رات جب کہ 1987ء کا موسم گرما تھا اور رات میں حبس ہوگیا تھا ‘ میری یادداشت میں یہ واقعہ محفوظ ہیں جب کہ پولیس والوں نے مجھے بے بس کردیا تھا اور 42 افراد کو جو مسلمان تھے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔