سابق ائی پی ایس افیسر سنجیو بھٹ کے خلاف گجرات سی ائی ڈی نے دائر کی چارج شیٹ

سی ائی ڈی نے ہفتہ کے روز کیس سے جڑے کچھ او ردستاویزات عدالت میں پیش کئے۔
گجرات۔مذکورہ گجرات سی ائی ڈی( کرائم)نے جمعہ کے روز سابق ائی پی ایس افیسر سنجیو بھٹ کے خلاف پالن پور عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے‘ مذکورہ چارج شیٹ راجستھان کے وکیل پر مبینہ طور سے 1996میں فرضی نارکوٹس مقدمہ درج کرنے پر ہے۔

ہفتہ کے روز سی ائی ڈی نے کچھ مزید دستاویزات اس کیس کے ضمن میں عدالت میں پیش کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چارج شیٹ میں بھٹ ‘ اس وقت کے انسپکٹر ائی بی ویاس( ریٹائرڈ پٹی ایس پی) اور کانسٹبل مالا بھائی دیسائی کے نام شامل ہیں۔

چارچ شیٹ میں بھٹ پر اپنے ماتحت افیسروں کے ساتھ ملکر نارکوٹکس نصب کرنے کی سازش کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

ملزم پر بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت الزام عائد کیاگیاہے۔اسی کیس کے ضمن میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے سی ائی ڈی تحقیقات کی ہدایت کے بعد ستمبر 5کے روز بھٹ کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔

پچھلے ماہ سی ائی ڈی کی جانب سے بھٹ کو کیس کا اصل سرغنہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست کی سی ائی ڈی نے مخالفت کی تھی۔ تاہم سی ائی ڈی کی تحقیقات میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ ’’ کوئی دھاوا نہیں ہوا تھا او رنہ ہی کوئی پنچ گواہ اس وقت پر موجود تھا‘‘