زمبابوے کے انتخابات میں رائے دہندے اُمڈ پڑے

ہرارے۔31 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں صدارتی،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ، انتخابات میں رائے دہندگان کی زبردست تعداد دیکھنے میں آئی۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 اگست کو کیا جائے گا۔زمبابوے میں گزشتہ روز سابق آمر رابرٹ موگابے کے بغیر پہلے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے ،صدارتی انتخابات میں حکمران زانو پی ایف پارٹی کے امیدوار75 سالہ ایمرسن کا مقابلہ ایم سی ڈی الائنس کے چالیس سالہ رہنما نیلسن شمیزا سے ہے۔

اپارٹمنٹ میں چار افراد کاقتل
نیویارک ۔31 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کاواقعہ رونما ہوا جس میں چار افراد بشمول ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگئے ۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا یہ قتل کا معاملہ ہے یااجتماعی خودکشی کا ۔ اس واقعہ کے فوری بعد پولیس کو مطلع کیاگیا ۔اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر دو خواتین ، ایک مرد اور ایک کمسن لڑکے کی نعشیں پڑی ہوئی ملیں۔