زمبابوے میں سہ رخی سیریز کی تیاری کا آغاز

ہرارے۔10جون(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دھمکی کے بعد ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرتے ہوئے 3 ملکی ٹی20 کپ اور پاکستان کے خلاف 5 ونڈے میچوں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جس سے پاکستان کے دورہ زمبابوے پر چھائے بادل چھٹ گئے۔ بورڈ نے زمبابوے کی 15 رکنی ٹی 20 ٹیم کے ساتھ بورڈ الیون کے 15 کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے جو پیر سے 18 جون تک کینیا کے ساتھ مل کر سہ رخی سیریز ٹی 20 کپ کھیلیں گے۔ اس کے بعد ان کھلاڑیوں میں سے زمبابوے کی اس ٹی 20 ٹیم کا اعلان ہوگا جو پاکستان کے خلاف اگلے ماہ ہوم گراؤنڈ میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی۔ بورڈ نے گرائم کریمر اور سکند رضا کو خارج کردیا ہے۔