زمبابوے میں ایک بس حادثے کا شکار 43کی موت

زامبیا: پولیس کے مطابق ایک روز قبل زمبابوے میں ایک بس حادثے کا شکار ہونے کی وجہہ سے 43لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے بس پر اپنا قابو نہیں رکھ سکا جس کی وجہہ سے وہ ایک درخت سے ٹکرائی۔

پولیس کی ترجمان چیاریٹی چرامبا نے کہاکہ ’’ ہمیں بتایاگیا ہے کہ 43لوگوں کی حادثے میں موت واقعہ ہوگئی ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکل شام کوکہ زامبیا کے لئے بس روانہ ہونے کے بعد ایک موڑ بس بے قابو ہوگئی جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے‘‘۔

ڈی ایچ کی خبر کے مطابق مذکورہ واقعہ زامبیا کے قریب نیاماکاتا بارڈ پیش آیا ہے۔سرحد کے اس پار سے عمومی طور پر تجارت پیشہ لوگ اپنا سامان فروخت کرنے کے لئے کوچس لاد کر لاتے ہیں۔پچھلے سال ہرارے او ر بلاواو کے درمیان ہائی وے پر حادثے میں 30لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

مذکورہ ہائی وے گڑھوں اور کھڈوں سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ پچھلے مہینوں میں متعدد حادثے پیش آئے ہیں۔