زرعی شعبہ کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح

سنگاریڈی /31 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی اسپیکر اسمبلی پدا دیویندر ریڈی نے ضلع میدک میں واقع سنگور پراجکٹ سے گھن پور آیاکٹ کیلئے 0.25 ٹی ایم سی پانی زرعی شعبہ کیلئے بٹن دبا کر چھوڑا پانی گھن پور آیاکٹ کے تحت 12 ہزار ایکر اراضی پر کاشت کاری کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کی ہمدرد ہے ۔ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کی یکسوئی ٹی آرایس حکومت کیاولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ کسانوں کے مطالبہ پر ہی موسم خریف میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے پر سنگور پراجکٹ سے 0.25 پانی چھوڑنے کیلئے ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ اور چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے اجازت طلب کرنے پر فوری منظوری دے دی ۔ ٹی آرایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مصروف ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹی آر ایس حکومت کا اصل مقصد ہے ۔ سابق میں ٹی آر ایس پارٹی نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کئی مرتبہ جدوجہد کرتے ہوئے آئی ہے اور اب برسر اقتدار آنے کے بعد عوامی مسائل کی یکسوئی و ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو اپنا نصب العین بناچکی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ گھن پور آیاکٹ کے تحت 21 مواضعات کے کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔ ضلع میدک کے سب سے بڑے آبی پراجکٹ سنگور پراجکٹ کی مکمل سطح آب 30 ٹی ایم سی ہے ۔ جبکہ فی الحال پراجکٹ میں صرف 13 ٹی ایم سی پانی موجود ہے ۔ سنگور پراجکٹ کے تحت گھن پور آیاکٹ کو چھوڑے گئے 0.25 ٹی ایم سی پانی سے اندرون 24 گھنٹے 3 لاکھ یونٹ برقی تیار کرتے ہوئے جوگی پیٹ کے 132 کے وی برقی سب اسٹیشن کو سربراہ کی جاتی ہے گھن پور آیاکٹ کو سنگور پراجکٹ سے زرعی شعبہ کیلئے پانی کے چھوڑے جانے سے کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مدن ریڈی رکن اسمبلی نرساپور ، دیویندر ریڈی قائد ٹی آر ایس ، انچارج ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرتھ ، آر ڈی او میدک ونجا دیوی ، تحصیلدار ایلاریڈی ، اریگیشن ڈپٹی ای ای جگناتھم و دیگر موجود تھے ۔