زانیوں کو سزائے موت دی جائے ‘ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کا بیان

بھوپال:چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم میں اضافے کے پس منظر میں زانیوں کو سزائے موت دینے کی حمایت کی ہے۔ضلع ہوشنگ آبادکے موضوع سندھیانمامی دیوی نرمدے ۔

سیوا یاتراسے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میںیہ مباحثہ کروایا جائے کہ زانیوں کو سزائے موت دینے کے لئے سخت گیرقانون بنوایا جائے اور اس خصوص میں سیاسی جماعتوں‘ مذہبی پیشواؤں اور سماجی کارکنوں کوپہل کرنے چاہئے۔

خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت کواجاگر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ دستورمیں ترمیم کے ذریعہ ایک سخت قانون نافذکیاجائے

۔نشہ بندی مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے تیقن دیا کہ دریا نرمدا کے قرب جوار میں شراب کی دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ نرمدا کے قریب واقعہ ٹاونس میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔

اس موقع پر چیف منسٹر نے عوام کو تحفظ نرمدا کا حلف بھی دلاوایااور کہاکہ پانی بغیرزندگی کا تصور ممکن نہیں ہے اورمدھیہ پردیش کی ترقی میں نرمد ا نے گرانقدر رول ادا کیاہے جبکہ نرمدا کے دونوں کناروں پر درخت کاٹنے سے کافی نقصان پہنچا ہے اور یہی صورتحال رہی تو ائندہ سالوں میں پانی کی شدید قلت ہوجائے گی۔