ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کیلئے 5 لاکھ روپئے منطور

محبوب نگر /16 مارچ ( اسٹیٹ سماچار) مستقر محبوب نگر کے متوطن مرزا عبدالرزاق بیگ عرف احمد کی دختر سماۃ یاسمین بیگم جو پچھلے 9 سال سے ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ میں مبتلا و فریص تھیں ان کی سرجری کیلئے 5 لاکھ روپئے کی کثیر رقم درکار تھی ۔ جناب محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ صدرمسلم ریزرویشن فرنٹ کے ہمراہ مذکورہ لڑکی کے والدین نے مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی سرینواس گوڑ سے ملاقات کریت ہوئے اس لڑکی کے عاجلانہ علاج کیلئے کثیر رقم کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منطور کروانے کی اپیل کی جس پر رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے اس مسئلہ کو شحصی دلچسپی کا مظاہرہ کریت ہوئے اندرون دو یوم چیف منسٹر جناب کے چندرا شیکھر راؤ صاحب سے شحصی ملاقات کریت ہوئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منطور کرواتے ہوئے مسلم دوستی کا ثبوت دیا ۔ آج رکن اسمبلی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سب سے پہلے یاسمین بیگم کے والدین کو 5 لاکھ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ اعلامیہ نمبر LR.No.346/CMRF.LOC/2016 مورخہ 12-3-16 کو منظورہ لیٹر کو آج یاسمین بیگم کے والدین کے حوالے کیا ۔ ہم تمام مسلمانان محبوب نگر کی جانب سے سرینواس گوڑ رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے آج اپنی سالگرہ کا تحفہ غریب و پسماندہ مسلم طبقہ کیلئے پانی جانب سے اس کثیر رقم کی اجرائی کے ذریعہ ریاست تلنگانہ میں ایک انفرادی مثال قائم کی ۔ رکن اسمبلی نے خطاب کریت ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پیدائش کا 47 واں سال ایک اچھے اور نیک کام کی شروعات کے طور پر کیا ہوں ۔ میرے لئے آج کا دن نہ صرف خوشی و مسرت کا دن ہے بلکہ ہر عام و خاص و بلا لحاظ مذہب و ملت 24 گھنٹے کسی بھی مساء لکو ممکنہ حل کیلئے مجھ سے رجوع کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر صدر اقلیتی سیل محمد مقبول ، انور پاشاہ ، انور حسین ، مولانا حافظ محمد عثمان قادری وزیری ، سیدبابا ، احمد پاشاہ ، سید احمد ، محمد اقبال اور دیگر قائدین موجود تھے ۔