رکن اسمبلی کلواکرتی ومشی چندر ریڈی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

کلواکرتی۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منتخب امیدوار کانگریس ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی جنہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں یہاں سے بی جے پی امیدوارسے79ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ضلع کے دیگر چار کامیاب ارکان وناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ کے ہمراہ ملاقات کی اور یہاں کے حالات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ اسمبلی میں فلور لیڈر کیلئے اس ضلع سے ہی کسی کامیاب رکن کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ 2009ء کے الیکشن میں اس ضلع سے تلگودیشم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس مرتبہ کانگریس کا بہتر مظاہرہ ہوا ہے۔ اس ضلع سے کانگریس کے ایک ایم پی اور پانچ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں جو تلنگانہ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس لئے اسی ضلع سے فلور لیڈر کی امید کی جارہی ہے۔ جبکہ اس گروپ کی قیادت ناگرکرنول ایم پی نندی ایلیا و سابق وزیر ڈی کے ارونا کررہے تھے۔