روہنگیاز کو اچھوت قراردینے کا میانمار پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا الزام

یانگون ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش کو فرار ہوجانے سے جو بحران پیدا ہوا ہے اس کی بنیادی وجوہات کی تحقیقات پر انکشاف ہوا ہیکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر اچھوت پن مسلط کردیا تھا اور ان پر مظالم ڈھائے جارہے تھے۔ بدھ مت کے پیروؤں کے ملک میں ان کی حیثیت ایک مخصوص علاقہ کے ساکنوں کی ہوگئی تھی۔