روہنگیائی مسلمانوں کے آدھار کارڈ ہوں گے رد

نئی دہلی۔مرکزی وزیر داخلہ نے راجدھانی میں رہائش پذیر روہنگیا( مسلمان)سمیت غیر قانونی طریقے سے رہ رہے لوگوں کے آدھار شناختی کارڈ رد کرنے کا حکم دیاہے۔ایسے لوگوں کے آدھار اور ووٹر کارڈ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور راشن کارڈ کو بھی فوری رد کرنے کاحکم جاری کیاگیاہے۔

مرکزی سرکاری نے روہنگیا سمیت سبھی غیر ملکی پناہ گزین کے معاملے میں سختی برتنے کا حکم دیا۔ سریتا وہار کے نزدیک بڑی تعداد میں روہنگیائی( مسلمان) رہ رہے ہیں۔

مرکزی وزرات داخلہ کے سخت لہجہ سے واضح ہوگیا ہے کہ جو ہندوستان کے قانونی شہری ہیں انہیں ہی آدھار کارڈ جاری کیاجاسکتا ہے۔

اب دہلی میں رہائش پذیر جتنے بھی روہنگیائی مسلمان غیر قانونی طور سے آدھار کارڈ بنوالئے ہیں ‘ دہلی سرکاری کو جلد انکی جانکاری اور لسٹ بنانی ہوگی اور وزرات داخلہ کو جانکاری دینا ہوگی۔ جب تک غیر قاننی آدھار کارڈ کی لسٹ تیار ہوگی