روہت تیواری قتل کامعمہ حل ، بیوی نے قتل کیا تھا ۔ 

نئی دہلی : سابق وزیر اعلی اترپردیش این ڈی تیواری کے بیٹے روہت تیواری کے قتل کامعاملہ حل دہلی پولیس نے حل کرلیا ہے ۔ روہت تیواری کو اس کی اہلیہ اپوروا شکلا تیواری نے ہی قتل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ۱۶؍ اپریل کی رات کو روہت تیواری کی پر اسرار موت ہوگئی تھی ۔ سینئر پولیس آفیسر راجیو رنجن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فارنسک رپورٹ کی مدد سے روہت کی بیوی اپوروا کو گرفتار کیا ۔ بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران اس نے قبول کرلیاکہ اسی نے روہت کا قتل کیا ہے ۔

کیونکہ وہ ا سکے ساتھ شادی کر کے خو ش نہیں تھی ۔ دہلی کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اپوروانے دوران پوچھ تاچھ بتایاکہ وہ روہت سے شادی کر کے خوش نہیں تھی ، روہت ۱۶؍ اپریل کی رات نشہ کی حالت میں گھر لوٹا اپوروا نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ اپوروا نے بتایا کہ اس نے یہ کام کسی کی مدد کے بغیر انجام دیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اپوروا شکلا کو بہت جلد کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ اپوروا کو آج گرفتار کیا گیا ہے ۔کرائم برانچ کے عہدیداروں نے اپنی تحقیقات کے دوران اپوروا شکلا ، ان کے گھر کے دو نوکروں کو ایک نامعلوم جگہ لے جاکر پوچھ تاچھ کئے تھے ۔ ابتداء میں قلب پرحملہ کے باعث روہت کی موت کی وجہ بتایا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ روہت ۱۲؍ اپریل کو اتراکھنڈ ووٹ ڈالنے کے لئے گیا تھا او ر۱۵؍اپریل کی رات واپس آیا۔ اس وقت وہ نشہ کی حالت میں تھا ۔ دوسرے روز روہت کے ناک سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بیہوش تھا ۔ روہت کی ماں اجوالا تیواری نے میکس اسپتال لے گئی ۔ جہاں روہت کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ بعض ازاں دہلی پولیس نے ایک قتل کا کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں دہلی پولیس نے یہ معاملہ دہلی کرائم برانچ کو سونپ دیا ۔ دہلی کرائم برانچ نے قتل معمہ حل کرنے کی کارروائی انجام کی ۔