روس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ کو قطعیت

۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) دفاعی سمجھوتے کے تحت ترکی 2020 ء تک جدید روسی میزائل ایس چار سو  کی دو بیٹریاں خریدے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق اس دفاعی معاہدہ کی مالیت ڈھائی بلین ڈالر ہے۔ روس کی جانب سے ترکی کو میزائل کی خریداری کے لئے خصوصی مالی قرضہ بھی دیا جائے گا۔ اس دفاعی معاہدہ کو دونوں ملکوں نے جمعہ 29 دسمبر کو حتمی شکل دی۔ ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل کی فراہمی 2020 ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔ اس معاہدہ کے حوالے سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے بعض ملکوں کے تحفظات سامنے آ چکے ہیں۔