رمضان کے پیش نظر کنگ عبد العزیز گیٹ کھولدینے امام حرم شیخ عبد الرحمان السدیس کی ہدایت

مکہ: مسجد حرم او رمسجد نبوی کے نگران کار شیخ عبدالرحمان السدیس نے حکم جاری کیا کہ رمضان کے پیش نظرحرم شریف میں کنگ عبد العزیز گیٹ کھولدیا جائے۔ کنگ عبدالعزیز مسجد حرم کا اہم راستہ ہے۔ عبد الرحمان السدیس نے رمضان میں عازمین عمرہ کے ہجوم کے مد نظر مذکورہ گیٹ کھولدینے کا فرمان جاری کیا ہے۔

انہوں نے عہدیداروں کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مسجد حرم میں جاری تعمیری کام جلد از جلد رمضان سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ رمضان کے پیش نظر امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے مسجد حرم کا دورہ کیا او رانتظامات کا جائزہ لیا۔ اور عازمین عمرہ کے تحفظ کے لئے کامو ں کا جائزہ لیا۔ رمضان کے پیش نظر عازمین عمرہ کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس مرتبہ اسکولس و کالجس کو تعطیلات کی وجہ سے عازمین کی تعداد میں اضافہ کی ایک اور وجہ بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی بڑی فضیلت ہے۔