رمضان کے آخری دہے میں یہ پانچ چیزیں ضرور کریں۔ ویڈیو

شب قدر وہ عظیم رات ہے جس رات میں کی جانے والی عبادت او رنیکیاں 83سال کی عبادتوں او رنیکیوں کے مماثل ہونگی۔

لہذا رمضان کے آخری دہے میں یہ پانچ عمل ضرورکریں۔ پہلا ہر رات کچھ نہ کچھ خیر خیرات کریں چاہئے ایک روپئے ہی کیوں نہ ہوں۔

اگر یہ شب شب قدر ہے تو ثواب 83سال کا ملے گا۔ ہر رات میں قرآ ن مجید کی تلاوت کریں ۔

اگر یہ شب قدر ہے 83سال تک قرآن شریف کی تلاوت کا اجر ملے گا۔

رمضان کے آخری دس راتوں میں ذکر اللہ کا سلسلہ جاری رکھیں اگر یہ رات شب قد ر رہی تو 83سال کے ذکر کا اجر ملے گا۔ہر رات نماز تہجد کا اہتمام کریں‘ ہروہ شب شب قدر ہے تو 83سال تک نماز تہجد ادا کرنے کا موقع مل جائے۔

یہ دعا ”اللهم إنك عفو تحب العفو فاعفو عنى” ہر رات بے شمار مرتبہ پڑھیں‘ اللہ کے رسول ؐ نے شب قدر کے موقع پر اس دعاء کا ورد کرنے کی تلقین کی ہے۔