رفیق الحریری کے قتل کیلئے ’’حزب اللہ‘‘ ذمہ دار

بیروت ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری کے مقدمہ قتل کی کارروائی کے دوران عالمی عدالت نے قتل کا ذمہ دار حزب اللہ اور شامی نظام کو ٹھہرا دیا۔ نامزد لبنانی وزیراعظم سعد الحریری بھی عدالت میں موجود تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ قتل آپریشن کا ماسٹر مائنڈ ’’حزب اللہ ‘‘ کا عہدیدار مصطفی بدرالدین ہے۔ رفیق الحریری کے قاتلوں کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔شامی نظام کا قتل کی سازش میں کردار کلیدی ہے۔