رس ملائی

اجزا:دودھ دوسیر،موٹی بالائی آدھ کلو ،پستہ،ناریل کا برادہ ، چاندی کے ورق، روح کیوڑا۔
ترکیب:پہلے رس گلے تیار کریں۔یہ تیار شدہ رس ملائی میں کام آئیں گے۔دودھ کو ابالئے دوسیر سے پک کر تین پاؤ رہ جائے تو اس میں آدھ سیر موٹی بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔دودھ کو ابالتے وقت اس میں اور ناریل کتر کر ڈال دیں۔یا پھر ناریل کا برادہ استعمال کریں۔چاندی کے ورق لگا دیں۔
سندیش
یہ مٹھائی بھی بنگالیوں کی دل پسند مٹھائی ہے۔اس بنگالی مٹھائی کو تیار کرنے کی تر کیب:آدھ سیر پنیر میں ایک چھٹانک چینی ملا کر لکڑی کے صاف تختہ پر اچھی طرح گوندھ لیں اور ہاتھوں سے سے دبا ئیں تاکہ پنیر نرم ہو جائے۔تب چینی کو سادی پتلی چاشنی جو آگ پر ابل رہی ہو نرم پنیر کو اس میں ڈال کر دیں اور بڑی نرم آگ پر پکائیں ا س کو لکڑی کی کڑچھی یا کھر پی سے دھیرے دھیرے ہلا تے رہیں۔اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آگ تیز نہ ہو نہیں تو پنیر مل جائے گا۔سندیش بد مزہ ہو جائے گا۔ خوب پکا ہو ا یہ پنیر نہیں ٹوٹتا۔اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کیا جاسکتے ہے۔پھر اس کو اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ٹھنڈا ہو جانے کے بعد اس کو لکڑی کے سانچوں میں دبا کر آم ، کیلا ، سنگترا وغیرہ بنالیں۔دودھ کھولتے ہوئے اس میں پستہ اور ناریل کتر کر ڈال دیں۔ان کو پر گلاب کا عرق چھڑک دیں۔چاندی اور سو نے کے ورق لگا دیں۔