راہول گاندھی جرمنی میں۔ ’نوٹ بندی‘ جی ایس ٹی نے ملک کو برہم کردیا ہے‘ یہی وجہہ ہے ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے‘

کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پسماندگی کا شکار طبقات او رمذہب کو ’’بنیادی سہولتیں‘‘ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے‘ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا’’خراب انداز میں نفاذ‘‘کی وجہہ سے دلتوں اور اقلیتوں پر ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات کی وجہہ بنا ہے۔

کانگریس صدر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پسماندگی کا شکار طبقات او رمذہب کو ’’بنیادی سہولتیں‘‘ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے‘ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا’’خراب انداز میں نفاذ‘‘کی وجہہ سے دلتوں اور اقلیتوں پر ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات کی وجہہ بنا ہے۔

ہمبرگ میں بوکریں سمر اسکول میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوایس کے عراق پر حملے کو ایک قبائیلی تکریتی نٹ ورک حکومت اور فوجی ملازمتیں حاصل کرنے سے روک دیاتھا اور بعد ازاں وہ قبائیلی گروپ دیگر گروپس سے منسلک ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ ’’ او رآپ کو ایک بغاوت ملی جس نے امریکی سے جنگ لڑی اور اس کی وجہہ سے کئی امریکی ہلاک ہوئے۔

یہی بغاوت دھیرے دھیرے عراق اور سیریا کی خالی حصہ میں پہنچی ۔

اور پھر وہ گلوبال انٹرنٹ سے جڑے اور ائی ایس ائی ایس کھلائے جانے والے خطرناک ائیڈیا میں تبدیل ہوئی۔ اگر آپ لوگوں کو 21ویں صدی کی ویثرن نہیں دیں گے تو کوئی اور انہیں یہ دے گا۔اور یہی وہ حقیقی خطرہ ہے جو بڑے پیمانے پر لوگوں ترقی کے عمل سے نکال رہا ہے‘‘۔

راہول گاندھی نے کہاکہ 70سال قبل ہندوستان نے تبدیلی کی ایک سونچ پر کام کرنا شروع کیاجو دیہی ہندوستان سے شہری ہندوستان پر مشتمل تھا جس کا مقصد طبقہ واری سونچ کو توڑنا تھا۔

چونکہ تبدیلی جب سے نافذ ہوئی ہے مختلف لوگوں‘ دلت ‘ نچلے طبقے کے لوگ‘ قبائیلی او راقلیتوں کے لئے خطرہ تھی ‘ انہیں احساس ہوا کہ حکومت کو اپنے لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔

انہو ں نے کہاکہ نریندر مودی کی زیرقیادت ایک حکومت کو چھوڑ کر سابق کی تمام حکومتوں نے اس ائیڈیا پرسختی کے ساتھ کام کیاہے۔انہوں نے کہاکہ رائٹ ٹو فوڈ اور رائٹ ٹو ایمپلائمنٹ کمزور کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹی اور درمیان حد کی صنعت کے لئے نوٹ بندی نقدی کے بہاؤ پر روک لگادی جس کی مدد سے وہ اربن مراکز کی طرف ائے تھے۔’’ بڑے پیمانے پر لوگ اپنے گاؤں واپس جانے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں‘‘۔یہ تین چیزیں جو حکومت نے کی ہیں اور ملک کو برہم کردیا ہے۔

جب آپ لینچنگ کے متعلق سنتے ہیں ‘ دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں کے متعلق سنتے ہیں تو اس کے لئے یہی وجہہ ہے‘‘