رانا پرتاپ سنگھ نارائن کھیڑ کے نئے تحصیلدار

نارائن کھیڑ 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر رانا پرتاپ سنگھ نے تحصیلدار نارائن کھیڑ کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر وینکٹیا جو بحیثیت تحصیلدار نارائن کھیڑ خدمات انجام دے رہے تھے، ضلع نظام آباد کے مکلور تبادلہ عمل میں آیا۔ قبل ازیں رانا پرتاپ سنگھ کا جو تحصیلدار کاماریڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، نارائن کھیڑ تبادلہ عمل میں آیا۔